انڈیا نے اپنی فضائی حدود سے بہالپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں: پاکستانی فوج

انڈیا نے اپنی فضائی حدود سے بہالپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل داغے ہیں: پاکستانی فوج

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ انڈین طیاروں نے تین شہروں بہالپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل داغے گئے ہیں۔

اے آر وائے نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’انڈیا نے پاکستان میں بہاولپور، احمد پور ایسٹ کے علاقے میں مسجد سبحان اللہ، کوٹلی اور مظفر آباد کے پاس میزائل داغے ہیں۔‘

’ہماری فضائیہ کے جہاز فضا میں ہیں۔ انھوں نے (طیاروں کے ذریعے) بزدلانہ حملہ اپنی فضائی حدود کے اندر سے کیا ہے۔ انھیں پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ پاکستان اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر اس کا جواب دے گا۔‘

پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان کی فضائیہ اس وقت مستعید ہے۔ انڈیا کے کسی جہاز کو اندر نہیں آنے دیا گیا۔ یہ انھوں نے اپنی طرف رہتے ہیں کیا ہے۔ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *