راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 

راولپنڈی کےتعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 

حکومت پنجاب نے راولپنڈی کے  تمام تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی چھٹیاں  28 مئی سے 14 اگست تک ہوں گی، کسی بھی تعلیمی ادارے کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت ہر گز نہ ہوگی، طلباء کے ساتھ تمام اساتذہ بھی گرمیوں کی چھٹیاں منائیں سکول آنے پر پابندی ہے۔ 

صرف ایڈمن سٹاف اپنے ضروری فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں مقررہ اوقات میں دستیاب ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 28 مئی سے 14اگست تک ہر قسم امتحانات لئے جانے پر بھی پابندی ہو گی، تمام تعلیمی ادارے 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے،کسی بھی تعلیمی ادارے کو طلباء سے یکمشت 3 ماہ کی فیس طلب کرنے  پر پابندی ہے۔ 

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *