موسمی صورتحال کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا

موسمی صورتحال کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا

 ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق مری، لاہور، راولپنڈی اور نارووال سمیت دیگر اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی، مری میں شدید بارش اور اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے  الرٹ رہیں، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، خراب موسم اور آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر ہر گز نہ رکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ساہیوال دوانے والا میں آسمانی بجلی گرنے سے 36 سالہ رمضان نامی شخص جانبحق ہوا۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں، شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *