یہ بات پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آج یوم تشکر کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے آپریشن بنیان منصوص کی مکمل فتح کے متعلق نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
نیوز کانفرنس میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے افسر بھی موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کے مسلھ ڈرون نئی دہلی اور کشمیر سے لے کر گجرات کے شہروں تک ہر جگہ پرواز کرتے رہے، پاکستان کے پاس ایسی کئی جدید جنگی صلاحیتین موجود ہین جو اس جنگ مین استعمال نہین کی گئیں، وہ صلاحیٹیں مستقبل مین استعمال کرنے کے لئے محفوظ رکھی گئی ہیں۔
چھ مئی اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا پاکستانی افواج نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔
بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا ، اللہ کے شکر گزار ہیں اس نے ہمیں فتح دی ۔
26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا
جنرل احمد شریف نے پہلی مرتبہ تصدیق کی کہ پاک افواج نے 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی اہداف کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
پاکستان کے کاؤنٹر اوفینسو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران کئے گئے حملوں کی تفصیل بتابتے ہوئے جنرل احمد شریف نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے ہفتے کی صبح انڈین آرمی کے دو ائیر ڈیفینس سسٹم S400 تباہ کئے۔
جرنل نے مزید بتایا کہ پونچھ میں ریڈار اسٹیشن تباہ کیا گیا، سورت گڑھ، سرسہ ، آدم پور ، اونتی پورہ ، پٹھان کوٹ میں انڈیا کے ائیر بیس تباہ کئے۔ دو مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ کنٹرول لائن پر ان فوجی نتصیبات کو پاکستان نے نشانہ بنایا جہاں سے وہ آزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملہ کررہے تھے ۔
جنرل احمد شریف نے بتایا کہ اس کاؤنٹر اوفینسیو میں پاکستانی افواج نے اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی میں سے چند ایک کو استعمال کیا۔ بھارت نے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ بھارت کی جارحیت کے خلاف شروع کیا گیا، پاکستان کا بھارت کو جواب ایک نصابی نمونہ تھا، زمین، فضا، سمندر اور سائبر محاذ پر دشمن کے اہم اہداف تباہ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے فتح سے نوازا ، الحمدللہ ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا ۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ پاک فوج نے فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو کا استعمال کیا، بھارتی چیک پوسٹوں پر سفید پرچم لہرائے جانے تک حملے جاری رکھے گئے، بھارت کو بتادیا جدید جنگ میں ڈرونز کا کوئی کردار نہیں، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی ہماری خود مختاری اور سرحدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا درعمل جامع اور فیصلہ کن ہوگا ، پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈتا رہا، مشکل فیصلوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے شکر گزار ہیں ۔
آخر میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان پائندہ باد ۔
جنرل احمد شریف چوہدری کی نیوز کانفرنس جاری ہے۔