ژالہ باری ہونے والی ہے، شہری احتیاط کریں

ژالہ باری ہونے والی ہے، شہری احتیاط کریں

ژالہ باری ہونے والی ہے، شہری احتیاط کریں۔

یہ بات پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے آج  ہفتے کی دوپہر جاری کئے گئے  ہیل سٹارم الرٹ مین بتائی گئی ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے الرٹ مین بتایا گیا ہے کہ آج ہفتہ کی شام کو اور بعض علاقوں مین رات کو تھنڈر سٹارم آ رہا ہے، بعض علاقوں میں  ہیل سٹارم بھی آئے گا جس کے دوران اولے برسیں گے۔

 میٹ ڈیپارٹمنٹ کے الرٹ کے مطابق4 سے 8 گھنٹوں کے دوران  ملک کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں ،گرج چمک کے ساتھ بارش اور   چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ 

جنوبی خیبر پختونخوا میں وزیرستان، بنوں، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت کے چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، نوشکی، کوہلو، شیرانی، لورالائی، خضدار، لسبیلہ کے چند علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری ہونے کا خطرہ ہے۔

وسطی  اور جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، گرد آلود ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کی فور کاسٹ کی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *